Feb 20, 2018 06:11 pm
views : 426
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sahrif meets Mehtab Abbasi
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وزیراعظم کے مشیر برائے سول ایوی ایشن سردارمہتاب خان عباسی کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وزیراعظم کے مشیر برائے سول ایوی ایشن سردارمہتاب خان عباسی نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے
امور،ترقیاتی منصوبوں اورملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
سردار مہتاب خان عباسی نے این اے 154لودھراں کے ضمنی الیکشن میں پاکستان
مسلم لیگ(ن) کی شاندار کامیابی پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا لودھراں کا ضمنی الیکشن
منفی سیاست کرنے والوں کے لئے نوشتہ دیوار ہے۔لودھراں کے عوام نے مسلم
لیگ(ن) کی قیادت اورپالیسیوں پربھر پور اعتمادکا اظہار کیاہے۔ضمنی انتخابات
میں ایک بار پھر امانت،دیانت،خدمت اورشفافیت کو فتح ملی ہے۔
محمد شہباز شریف نے کہادھرنوں کے ذریعے ملک کی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے
والوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑ ا ہے۔ملک میں انتشار کی سیاست کی کوئی
گنجائش نہیں۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے۔مسلم
لیگ(ن) کی عوامی خدمت کی بدولت عوام نے اسے ہر الیکشن میں سرخرو کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا پاکستان مسلم لیگ(ن) مثبت سیاست کے باعث ملک کی
مقبول ترین جماعت بن چکی ہے۔ملک کی خوشحالی اورعوام کی ترقی کے مخالفین
سیاسی طورپر تنہا ہوچکے ہیں۔دھرنا اورلاک ڈاؤن کی منفی سیاست اپنی موت آپ
مر چکی ہے۔146146میں 145145کی روش اختیار کرنے والوں نے ملک کا بے پناہ
نقصا ن کیا۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سول ایوی ایشن سردارمہتاب خان عباسی نے کہا
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبہ پنجاب کے عوام کی بے پناہ خدمت کی ہے۔پنجاب کے
عوام شہبازشریف کے ساتھ دل سے محبت کرتے ہیں۔آج پنجاب کی ترقی کی مثالیں
ہر جگہ دی جارہی ہیں۔