اسلام آباد،پی ایس ایل 3 کے حوالے سے مقامی کرکٹر ز پر جوش
پا کستان سپر لیگ کے حوالے سے اسلام آباد کے مقامی کرکٹر ز میں خاصا جوش
وخروش پایا جا رہا ہے،کوئی ملتان سلطان کا دیوانہ ہے تو کوئی پشاور زلمی کا
شیدائی تو کوئی کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے فائنل جیتنے کی امید کئے ہوئے ہےتاہم
سب ہی ملک میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری سے ہوگا، اس ایونٹ کا
پہلا میچ دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے درمیان دبئی میں
کھیلا جائے گا۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی کلب
میں کھیلنے والے بیٹسمین محمد یاسین کا کہنا تھا ہم بہت خوش ہیں کہ اس
مرتبہ پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں ہو رہے ہیں ،انشا اللہ پی ایس ایل کے
آئندہ سیزنز کے تمام میچز پاکستان میں ہی ہوں گے۔
بیٹسمین عامر بہت اچھی بات ہےکہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہوگا جس کی ہمیں بہت خوشی ہے۔
فاسٹ باؤلر بدر جلیل کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں ہونے
سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بھی بحال ہو جائیگی،پشاور زلمی میری فیورٹ ہے
جبکہ میری دعا ہے کہ کوئٹہ فائنل جیتے۔
بیٹسمین زاہد کا کہنا تھا پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں ہو رہا ہے جس سے
دنیا بھرمیں پیغام جائیگا کہ پاکستان مکمل محفوظ اور پر امن ملک ہے۔