Feb 20, 2018 08:28 pm
views : 535
Location : Parliament House
Islamabad- PTI Murad Saeed Media Talk
اسلام آباد،نواز شریف کو چور کہلوانا برا لگتا ہے تو انہوں نے چوری کی ہی کیوں،مراد سعید
پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو چور کہلوانا برا لگتا ہے تو انہوں نے چوری کی ہی کیوں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مراد
سعید کا کہنا تھامریم نواز نے شور مچانا شروع کردیاہے کہ میرے پاپا کو چور
کہاوہا ں نواز شریف کو غصہ آگیا کہ مجھے چور کے القابات سے نوازا جا رہا ہے
جب انہیں اتنا ہی برا لگتا ہے تو انہوں نے قوم کا پیسہ کیوں لوٹا،اگر اتنی
ہی شرم آتی ہے تو قوم کے تین ہزار ارب روپے کی چوری کیوں کی ،بجائے اسکے
کہ 1600آف شور کمپنیوں کا حساب دیتے انہوں نے شور مچانا شروع کر دیا ہے
اداروں کو ٹارگٹ کر رہے ہیں عدلیہ پر تنقید کر رہے ہیں۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ جولوگ ایک چور کر بچانے کے لئے قانون میں تبدیلی
کی بات کرتے ہیں،جو ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کی کوشش کرتے ہیں جو لوگ
اپنی ہی پولیس کو اپنے شہریوں کو قتل کرانے میں استعمال کرتے ہیں تو ان کے
خلاف لعنت کا لفظ استعمال کرنے کے سوا اور کیا بچتا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور اچکزئی کا ایک ہی نظریہ ہے
ایک خود کو مجیب الرحمان سے تشبیہ دیتا ہے تو دوسرا اپنے ہی ملک کے اداروں
کے خلاف بات کر تاہے،ہمیں ان چیزوں کو ختم کرنا ہوگا۔
مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ لندن میں نا اہلی کے بعد نواز شریف کی کس سے
ملاقات ہوئی تھی، کیا کسی لابنگ فرم کی خدمات لی گئیں امریکہ کی لابنگ فرم
کے دو مقاصد تھے ایک ملک کے اداروں کو نشانہ بنانا دوسرا سرٹیفائیڈ چور
اور ڈاکو کو جمہوریت کا چیمپیئن ثابت کرنا،نواز شریف لندن میں امریکی
ایمبیسی میں ناشتے پر مدعو تھے تو سوال اٹھے گا اس وقت پاکستان میں تعینات
انڈین ہائی کمشنر بھی اس ناشتے میں موجود تھے جبکہ لابنگ فرم کے لئے حسین
حقانی کی خدمات لی گئیں۔