Feb 20, 2018 08:49 pm
views : 531
Location : Parliament House
Islamabad- PPP Leader Aitzaz Ahsan,Sheree Rahman Media Talk
اسلام آباد،حکومت غلط بیانی کرکے پی آئی اے کو بیچنے جا رہی ہے،شیری رحمان
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہناہے کہ آج حکومت
وقت کی نااہلی دوغلا پنناور انکی غلط بیانی کو آج سب کو بتانے جا رہے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز
پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سالوں کے دوران پی آئی اے اور پی
ایس ایم کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، دونوں اداروں کو جان بوجھ کر
سخت نقصان پہنچایا گیاتاکہ انہیں اونے پونے بیچنے کا جواز پیدا کیا جا سکے
حکومتی ارکان نے کئی مرتبہ اس بات کی وضاحت کی کہ پی آئی اے کی نجکاری
نہیں کر رہے لیکن اس کے باوجود حکومت پی آئی اے کو بیچنے کا منصوبہ بنا رہی
ہے، گزشتہ پانچ برسوں کے دوران پی آئی اے اور پی ایس ایم کو اربوں روپے کا
نقصان پہنچایا گیا، ان اداروں پر مجرمانہ غفلت اس شعبے کو جنم دینے کے لئے
کافی ہے کہ ان دونوں اداروں کو سخت نقصان پہنچایا جائے تاکہ انہیں اونے
پونے بیچنے کا جواز پیدا کیا جاسکے۔
پیپلز پارٹی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کو مختلف وجوہات کی بنا
پر دیوالیہ کر دیا گیا جن میں کسی بزنس پلان کا موجود نہ ہونا، پریمیئر
سروس کے ذریعے تین ارب روپے کا نقصان پہنچانا شامل ہے، اس کے علاوہ پی آئی
اے نے بہت مہنگے لیز معاہدے کیے بغیر کسی مذاکرات ایک ائرلائن کو ایک روز
کے اندر درجنوں لینڈنگ رائٹ دے دئیے گئے اور بہت سارے فائدہ مند روٹس معطل
کر دیئے جس سے پی آئی اے کا مارکیٹ شیئر بے تحاشہ کم ہوگیا۔
شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اس طرح کے اقدامات کی مخالفت کرتی ہے جبکہ ہم حکومت کو اسمیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔