سکھر،حج و عمرہ کے زائرین کی جانب سے فنگر پرنٹ فیس لینے کے خلاف سکھر پاسپورٹ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
حج و عمرہ کے زائرین کی جانب سے فنگر پرنٹ فیس لینے کے خلاف سکھر پاسپورٹ
آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مختلف علاقوں سے آئے مرد و خواتین نے
930 روپے فیس وصولی اور فنگر پرنٹ لینے کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔
مظاہرین کا کہناہے کہ بنگلہ دیش ترکی بھارت بنگلادیش سمیت دیگر ملکوں کے
مسلمانوں سے فنگر پرنٹ نہیں لی جاتی ،سعودی حکومت اور حکومت پاکستان میں
فنگر پرنٹ ختم کرکے ریلیف دے، فنگر پرنٹ کی شرط ختم کرنے سے مسلمانوں کو
ریلیف مل جائے گا،حکومت پاکستان نوٹس لے۔
مظاہرین کی جانب سے سکھر ملٹری روڈ بلاک کرکے دھرنا دیا گیاجس کے سبب شہریوں کا شدیدٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا۔