پشاور،چین میں قید پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لئے اہلخانہ کا احتجاج
چین میں عرصہ دراز سے قید 450 سے زائدپاکستانیوں کی رہائی کے لیے ان کے لواحقین نے پشاور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا ۔
نجی تنظیم کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب کے سامنے چین میں قیدیوں کی رہائی
کے لیے مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا
رکھے تھے جن پر ان کے اپنوں کی رہائی کے لیے نعرے درج تھے ۔
مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان
کے لواحقین کو رہائی دلانے کے لیے ایکشن لے اور پاکستان اور چین کے درمیان
2005 میں جو معاہدہ طے پایا تھا اس پر عمل کرتے ہوئے قیدیوں کو رہائی
دلائی جائے یا ان کو پاکستان میں منتقل کر کے ان کی سزائیں پوری کی جائےَ۔
اس موقع پر نجی تنظیم کے عہدیدار سہیل احمد کا کہنا تھاحکومت پاکستان چین
میں قید 450 سے زائد پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا بندو بست کرے۔