Feb 21, 2018 01:47 pm
views : 498
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 148 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،148 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ (21 فروری
2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 148 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43443 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا
ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 247 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 174 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،66 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 7 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔