Feb 21, 2018 02:21 pm
views : 436
Location : Different Places
Multan- Changing Room Inspection
ملتان،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پلازوں کے ٹرائی رومز میں خفیہ کیمروں کی انسپکشن
ملتان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پلازوں کے ٹرائی رومز میں خفیہ کیمروں کی انسپکشن کی گئی ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بارک اللہ خان کی سربراہی میں ٹیم نے مختلف
مارکیٹوں میں قائم آؤٹ لیٹس کے دورے کئے جہاں انہوں نے چینجنگ رومز کا
معائنہ کیا اور خفیہ کیمروں کے حوالے سے ٹرائل رومز کا جائزہ لیا ،ٹیم میں
اسسٹنٹ کمشنر صدر کاشف ڈوگر اور ٹیکنکل سٹاف بھی شامل تھا جبکہ ٹیم نے گل
گشت، گردیزی مارکیٹ اور ممتاز آباد میں گارمنٹس شاپس چیک کیں جبکہ مالکان
کو پرائیوسی کے تمام تقاضے پورے کرنے کی ہدایات کیں ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بارک اللہ خان کا کہنا تھا کہ خواتین گارمنٹس شاپس
پر خریداری کے دوران تمام احتیاطی تدابیر اپنائیں،ضلعی انتظامیہ جدید سوفٹ
وئیر کے ذریعے سکریننگ جاری رکھے گی۔