Feb 21, 2018 02:52 pm
views : 426
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi chairs Federal Cabinet Meeting
اسلام آباد ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس
وفاقی کابینہ نے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے عالمی براداری سے
کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت
اجلاس میں مختلف منصوبوں اور تقرریوں کی منظوری دے دی گئی۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی اور اقتصادی
رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ اجلاس میں افغان مہاجرین کی واپسی
کے حوالے سے مختلف سفارشات پر غور کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ افغان مہاجرین
کی رضا کارانہ واپسی کیلئے حکومت ہر ممکن سہولت دے گی۔ کابینہ نے عالمی
برادری سے افغان مہاجرین کی واپسی اور بحالی کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرنے
کا مطالبہ بھی کیا۔
کابینہ اجلاس میں نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کا نام تجویز کرنے کیلئے قائم
کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔ کابینہ ارکان نام پر اتفاق کیلئے رپورٹ کی
سفارشات کا جائزہ لیں گے۔ کابینہ نے ٹیرف میں اضافے کیلئے نیپرا کی تجویز
مسترد کرتے ہوئے پاور ٹیرف کی موجودہ سطح برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔