Feb 21, 2018 05:37 pm
views : 427
Location : Election Commission of Pakistan
Islamabad- Aam Log Ittehad Justice (r) Wajihuddin Media Talk
اسلام آباب، کمیشن ملک میں الیکشن کروانے کے لیے اہل نہیں،جسٹس رٹائرڈ وجیہ الدین
جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کا کہناہے کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریا ادا
نہیں کر رہا،یہ کمیشن ملک میں الیکشن کروانے کے لیے اہل نہیں۔
جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے الیکشن کمیشن کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے
نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریٹائرڈ جج یہاں بیٹھ کر دوسری
نوکری کر رہے ہیں،الیکشن کمیشن کے لیے بڑا افسوسناک دن ہے،الیکشن کمیشن
اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتی،ریٹائرڈ لوگ یہاں یہ سمجھتے ہیں کہ وہ چائے
پینے بیٹھے ہیں۔
عام لوگ اتحاد کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ظفر عزیز ہماری پارٹی کا خود
ساختہ چئیرمین بنا بیٹھا ہے،الیکشن کمیشن میں بہت دفعہ درخواست دی کہ یہ
آدمی فراڈ ہے، آج کیس کی سماعت کے لیے نوٹس ملا تھا، ہم کمرہ عدالت پیش
ہوئے لیکن 10:30 پر بنچ اٹھ گیا،میں کراچی سے خاص طور پر اس کیس کے لیے
آیا ہوں،کہا گیا کہ آپ موجود نہیں تھے اور دوسری پارٹی نے تاریخ مانگ لی،
چیف الیکشن کمشنر نے میری تضحیک کی ،کیا چیف الیکشن کمشنر کو نوکری اس لیے
ملی کہ وہ عوام کے پیسوں پر عیاشی کریں۔
جسٹس رٹائرڈ وجیہ الدین کا مزید کہنا تھا کہ یہ کمیشن ملک میں الیکشن
کروانے کے لیے اہل نہیں،کیس میں اب چیف الیکشن کمشنر کے سامنے پیش نہیں
ہونگا،سردار محمد رضا چیف الیکشن کمشنر کے عہدہ کے اہل نہیں،میں چیف الیکشن
کمشنر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل جاؤنگا، آج کے واقعہ کے بعد میرے کیس
کا مستقبل زیرو ہے لیکن کوئی پرواہ نہیں۔
واضح رہے کہ جسٹس رٹائرڈ وجیہ الدین اور چیف الیکشن کمشنرسردار محمد رضا کے
درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پرجسٹس (ر) وجیہ الدین نے چیف الیکشن کمشنر کے
خلاف احتجاج کیا۔