Feb 21, 2018 06:02 pm
views : 559
Location : Interior Minister Office
Islamabad- Federal Interior Minister Ahsan Iqbal Chairs Meeting
اسلام آباد ، وزیر داخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت وزرات داخلہ کا جائزہ اجلاس
اسلام آباد میں وزیر داخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت وزرات داخلہ کا جائزہ اجلاس ہوا ۔
ترجمان وزیر داخلہ کے مطابق اجلاس میں چئیرمین نادرا، ڈی جی ایف آئی اے ،
آئی جی اسلام آباد پولیس اور اسلام آبادضلعی انتظامیہ اور وزارت کے حکام نے
شرکت کی ۔
اس موق پر وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے مصالحتی کمیٹیاں جلد تشکیل دینے کی ہدایات بھی کی ۔
وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا پولیس کی فزکل فٹنس کے لیے کھیلوں کے مقابلہ
انعقاد کئے جائیں ،ای پولیسنگ کے نظام کے نفاز کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے
استفادہ کیا جائے ۔
وزیر داخلہ کی طرف سے ایف آئی اے کو ٹور آپریٹرز کی لسٹ کا جائزہ لینے کی
ہدایت بھی کی ۔لسٹ میں مستند ٹور آپریٹرز کے ناموں کا اندراج کرنے کی بھی
ہدایت کی۔اسلام آباد لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر ائزیشن پر کام کو تیز کرنے کی
ہدایت کی۔آن لائن ویزا کی سہولت کو فورا شروع کیا جائے۔
ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں
کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجراء کی بہترین سہولت دی جائے،ضلعی
انتظامیہ شادی ہال کے اوقات کی پابندی اور ون ڈش پالیسی پر عمل درآمد کو
یقینی بنائے ۔