Feb 21, 2018 06:07 pm
views : 505
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 375 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 375 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسرے روزبد ھ (21 فروری
2018) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
375 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42919 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا
آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 349 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 154 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،177 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 18 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔