Feb 21, 2018 07:17 pm
views : 642
Location : DJ Science College
Karachi- DJ Science College Students Protest
کراچی،ڈی جے سائنس کالج کے طلبا کا کالج کی عمارت پر قبضے کے خلاف احتجاج
ڈی جے سائنس کالج کے طلبہ کی جانب سے کالج کی عمارت پر اسکول ایجوکیشن
ڈپارٹمنٹ کے مبینہ قبضے کے خلاف احتجاج کیا گیا ،مظاہرے میں کالج کے طلبا و
طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی مظاہرے کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ ز
اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کالج کی عمارت کو واگزار کرانے کے نعرے درج
تھے،اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ کالج کی عمارت سیکرٹری اسکول ایجوکیشن نےاسکول
ایجوکیشن کے ڈائریکٹر کو الاٹ کر دی ہے جس سے طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا
ہے ،وزیر اعلیٰ سندھ اور اعلیٰ حکام واقعے کا نوٹس لیں اور طلبا کے مستقبل
کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔
ایک طالبہ قرۃ العین کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے کالج کی عمارت واپس چاہئے تا کہ ہم کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کر سکیں ۔
کالج کی اسپورٹس ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں مصطفیٰ صاحب کیوں طالب علموں کے لئے مشکلات کھڑی کر رہے ہیں۔
ڈی جے سائنس کالج کے پروفیسر منیر عالم خان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری اسکول
ایجوکیشن نے کالج کی عمارت اسکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹر کو الاٹ کر دی ہے،ہم
وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کرتے ہیں کہ انکی مادر علمی کے طالب علموں کے
مستقبل کو تبا ہونے سے بچایا جائے۔