Feb 21, 2018 08:15 pm
views : 378
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets Delegation of Singh
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے سکھ برادری کے روحانی رہنماء مہندر سنگھ اھلووالیاکی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے سکھ برادری کے روحانی رہنماء
اورسماجی خدمات کیلئے معروف تنظیم نشکان کے چیئرمین مہندر سنگھ اھلووالیا
نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا
حکومت پنجاب سکھ برادری سمیت تمام اقلیتوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کو یقینی
بنا رہی ہے۔پنجاب میں سکھ برادری کی فلاح و بہبود کیلئے تاریخی اقدامات کئے
گئے ہیں۔ اقلیتوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت اور جان و مال کا تحفظ ترجیحات
میں شامل ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہاپاکستان میں سکھ برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل
آزادی حاصل ہے۔ سکھ برادری سمیت تمام اقلیتوں کو ترقی کے یکساں آئینی مواقع
کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ پنجاب میں ملازمتوں میں اقلیتی کوٹے پر
پوری طرح عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سکھ برادری سمیت تمام اقلیتیں
ملک کی ترقی میں قابل تحسین کردار ادا کر رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاپنجاب میں گورداروں کی تزئین و آرائش، تحفظ اور دیکھ
بھال کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔سکھ برادری کو مذہبی رسومات
کی ادائیگی کے لئے تحفظ اور سہولتیں فراہم کرنا حکومت پنجاب کی پالیسی ہے۔
سکھ بہن بھائیوں کی خدمت کا موقع ملنے پر خوشی محسوس کرتے ہیں۔ حکومت
پنجاب بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کے اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہے۔
سکھ برادری کے روحانی رہنماء اورسماجی خدمات کیلئے معروف تنظیم نشکان کے
چیئرمین مہندر سنگھ اھلووالیا نے کہا سکھ برادری کو سہولتیں فراہم کرنے اور
مقدس مقامات کی دیکھ بھال اور تزئین و آرائش پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کے
شکرگزار ہیں۔ پنجاب حکومت کے سکھ برادری کی فلاح کیلئے کیے گئے اقدامات
قابل تحسین ہیں۔ مہندر سنگھ اھلووالیا نے کہا پنجاب میں مکمل مذہبی آزادی
اور بین المذاہب ہم آہنگی کا کریڈٹ بلاشبہ شہبازشریف کو جاتا ہے۔ شہبازشریف
ویڑنری لیڈر ہیں جنہیں نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی پسند کیا جاتا
ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے سکھوں کے روحانی رہنماء مہندر سنگھ
اھلووالیا کو قالین کا تحفہ دیا۔پھلدیپ سنکھ کھیلا،بوپندر سکھ مہناس ،سہیل
احمد اوردیگر بھی ملاقات میں موجود تھے۔