Feb 21, 2018 09:04 pm
views : 520
Location : Pakistan Navy Dockyard
Karachi- Chief of Royal Malaysian Navy, Admiral Tan Sri Ahmad Kamarulzaman Hj Ahmad Badaruddin is on an official visit to Pakistan
کراچی ، رائل ملائشین نیول چیف کا لاہور اور کراچی میں پاک بحریہ کی فیلڈ کمانڈزکا دورہ
رائل ملائشین نیوی کے چیف ایڈمرل تان سری احمد قمرالزمان حاجی احمد
بدرالدین پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں ۔دورے کے دوران،19 فروری 2018، کو
ملائشین نیول چیف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں پاک بحریہ کے سربراہ
ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ امورموجودہ اور
آئندہ بحری اشتراکیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے دوسرے مرحلے میں ایڈمرل تان سری احمد
قمرالزمان حاجی احمد بدرالدین نے لاہور اور کراچی میں تعینات پاک بحریہ کی
نیول فیلڈ کمانڈز سے ملاقاتیں کیں۔رائل ملائشین نیول چیفنے پاکستان نیوی
وار کالج لاہور کا دورہ کیا اور کمانڈنٹ پی این وار کالج ریئر ایڈمرل نوید
احمد رضوی سے ملاقات کی۔
کراچی کے دورے کے دوران رائل ملائشین نیوی کے چیف نے کمانڈر کراچی ریئر
ایڈمرل اطہر مختار،کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل معظم الیاس اور کمانڈر پاکستان
فلیٹ ریئر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔
ملاقاتوں کے دوران پیشہ ورانہ اُموراوردو طرفہ بحری اشتراکیت پرتبادلہ خیال
کرتے ہوئے رائل ملائشین نیول چیف نے خطے میں امن واستحکام کے قیام کے لئے
بحری دہشت گردی اور قزاقی کے خلاف مستقل اتحادی اشتراکیت کے ذریعے یقینی
بنانے میں پاک بحریہ کے عزم اور خدمات کو سراہا۔
ایڈمرل تان سری احمد قمرالزمان حاجی احمد بدرالدین نے مزارِ قائد پر پھولوں
کی چادربھی چڑھائی۔بعد ازاں،معزز مہمان نے پاک بحریہ کی مختلف اسٹبلشمنٹس
اور جہازوں کا دورہ کیا۔
رائل ملائشین نیول چیف کا یہ دورہ پاکستان اورملائشیامیں باہمی دفاعی
اشراکیت میں بالعموم اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین بالخصوص مزید
استحکام کا باعث بنے گا۔