Feb 21, 2018 09:17 pm
views : 501
Location : Asma jahangir House
Lahore- Chairman PPP Bilawal Bhutto Media Talk
لاہور،پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالے جانے والے معاملے پر اپنی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،بلاول بھٹو
چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نواز شریف جوڈیشل
ریفارمز نہیں چاہتے،نوازشریف رونا دھونا بند کریں،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول
بھٹو زرداری نے لاہور میں عاصمہ جہانگیر کے لواحقین سے ان کی وفات پر
تعزیت کی۔
اس موقع پر عاصمہ جہانگیر کی رہائش گاہ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے
نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ن لیگ عدالت
کو ڈکٹیٹ کرنا چاہتی ہے، بلاول نے دوٹوک کہاکہ پارلیمان سپریم ہے،ہمارا مشن
ہے کہ نیا پاکستان بنایا جائےجہاں عدلیہ انصاف دلائے،فوج تحفظ کرے۔
انھوں نے مزید کہاکہ وہ پاکستان بنانا چاہتے ہیں کہ جہاں خواتین کو تحفظ
ملے، حقانی مدرسے کے سرپرست اعلیٰ سے عمران خان کے سیاسی معاملات چل رہے
ہیں،ہم ترقی پسند اور پرامن لاہور بنائیں گے، شہید بی بی کے کیس میں زرداری
کے خلاف عدلیہ پر دباؤ ڈالا،نوازشریف جوڈیشل ریفارمز نہیں چاہتے،نوازشریف
رونا دھونا بند کریں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہناتھا کہ راؤ انوار کے واقعے کے بعد بھی انکاؤنٹرز ہو رہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ یہ سلسلہ اب بند ہو۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کے حوالے
سے پر امید ہوں کہ ہماری حکومت اہم اقدامات کرے گی تاہم اس معاملے پر میں
پاکستانی حکومت پر کسی قسم کی تنقید کرنے کی بجائے انکے ساےتھ کھڑا ہوں اور
امید کرتا ہوں کہ ہم اس مسئلے کو حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔