کراچی، پاکستان میں فارماسسٹ کو بین ااقوامی معیار کے مطابق مقام نہیں دی جارہے،پاکستان فارماسسٹ ایسو سی ایشن کے عہدیدار
پی پی ا ے کے عہدیدنے کہا کہ فارماسسٹ انڈسٹری ، فیڈرل اور صوبائی
ریگولیٹری ، ہسپتالوں ، یونیوسٹیز اور کمینٹی فارمیس سمیت صحت کے ہر شعبہ
مین قابل قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستان
میں فارماسسٹ کو بین ااقوامی معیار کے مطابق مقام نہیں دی جارہے ۔
کراچی پریس کلب پر پاکستان فارماسسٹ ایسو سی ایشن کے عہدیدارنے پریس
کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پرائیوٹ سیکٹرز میں کام کرنے والے
فارماسسٹ کو سرکاری فارماسسٹ کی طرح مراعات اور اہمیت نہ دینے کے باعث
فارماسسٹ کی محنت کامریضوں کو کوئی خاطر خواں فائدہ نہیں ہو رہا جو کہ
مریضوں کا حق ہے ۔
عہدیدار نے کہاکہ سندھ کے 29 ڈسٹرکٹ میں صرف 9 ڈرگ انسپیکٹر کام کر رہے ہیں
جنہیں انتہائی کم تنخواہ دی جارہی ہے اور کسی طرح کی جاب سیکیورٹی بھی
حاصل نہیں ہے ۔
عہدیداروں کا مطالبہ تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر ، پرائیویٹ اسپتالوں اور
انڈسٹری میں کام کرنے والے فارماسسٹوں کو بی پی ایس17 کے برابر بنیادی
تنخواہ اور مراعات اور دیگر الاؤنسسز دیئے جائیں جس کیلئے قانون سازی بھی
کی جائے ۔
پریس کانفرنس کے شرکا میں مرکزی صدر مشتاق چوہدری ، مرکزی جنرل سیکریٹری عزیز ناگرہ ، نائب صدر سید عدنان رضوی اور دیگر شامل تھے۔