اسلام آباد ، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا پر یس کانفرنس سے خطاب
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو
پاناما کیس میں نواز شریف کو جھوٹ بولنے پر سیدھا جیل میں ڈالنا چاہیے تھا
لیکن اقامہ پر نااہل کرکے سابق وزیراعظم کو سڑکوں پر نکلنے کا موقع دے دیا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد بنی گلہ میں پریس
کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کو نواز شریف کو جھوٹ بولنے پر جیل
میں ڈالنا چاہیے تھا، مگر عدالت نے اقامہ پر فیصلہ دے کر نواز شریف کو
سڑکوں پر نکلنے کا موقع دے دیا، ہم نے عدالت میں جو ثبوت پیش کیے اور جے
آئی ٹی میں جو شواہد سامنے آئے ان کی بنیاد پر نواز شریف کو سیدھا جیل
ہونی چاہیے تھی۔