ملتان ،پی ٹی آئی کارکنوں کا نواز شریف کی نااہلی پر جشن
ملتان میں نواز شریف کے پارٹی صدارت سے نا اہل ہونے پر تحریک انصاف کے
کارکنان نے جشن منایا ،جشن میں پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان نے بھی
شرکت کی، نواز شریف کی دوسری بار نا اہلی پر کارکن ایک دوسرے کو مبارکباد یتے رہے اور مٹھایاں تقسیم کرتے رہے ۔
کھلاڑیوں نے نواز شریف کے دوبارہ نااہل ہونے پر آتشبازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جبکہ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑےبھی ڈالے گئے ۔
کارکنان کا کہنا ہے کہ آج حق اور سچ کی فتح ہوئی ، نواز شریف نے آئین توڑا سپریم کورٹ نے بحال کردیا ۔