کوئٹہ،پریس کلب میں مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد
کوئٹہ پریس کلب میں مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا
انعقادکیا گیا ، تقریب کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی
تھےجبکہ بلوچستان میں بولی جانے والی تمام زبانوں کے نمائندوں نے اظہار
خیال کیا۔
کوئٹہ پریس کلب میں مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد
کیا گیا ےتقریب کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی تھے۔
تقریب سے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نےخطاب کرتے ہوئے کہا زبان قوموں
کی نشان ہوتی ہے، جو زبان کمزور ہوتی ہے وہ قوم کمزور ہوتی ہے،زبان اللہ کی
بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے ،پچھلے دو سو سال علم و ایجادات کی صدیاں تھیں۔
گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ اردو زبان کو سیکھنا ہمارے بچوں کے لیے مشکل
ہوتا ہے،مادری زبانوں میں نہ تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے اکثر طلباء سکول
چھوڑ دیتے ہیں،وہ قومی زبانیں سرکاری نیوز ہوں وہ مر جاتی ہیں۔
محمد خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم نے بلوچستان میں تعلیم پر بہت توجہ دی
ہے ،بلوچستان میں 20 ہزار بچیاں یونیورسٹی میں پڑھ رہی ہیں ،70 کی دہائی
میں پشتو زبان کو قومی زبان بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم کامیابی حاصل نہ
ہوئی ،مقامی زبانوں کو قومی زبانوں کی حیثیت دی جانی چاہیے، اردو زبان کو
آسان بنانا ہوگا تاکہ مقامی افراد کو آسانی سے سمجھ آئے۔