Feb 22, 2018 03:04 pm
views : 528
Location : Interior Minister Office
Islamabad- Federal Interior Minister Ahsan Iqbal meets Chinese Ambassador
اسلام آباد ، وزیر داخلہ احسن اقبال سے چینی سفیر یاو جنگ کی ملاقات
اسلا م آباد میں وزیر داخلہ احسن اقبال سے چینی سفیر یاو جنگ نے ملاقات کی ۔
ترجمان وزیر داخلہ کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال سے چینی سفیر یاو جنگ نے
ملاقات وزیر داخلہ ہاؤس میں کی ۔اس موقع پر دوطرفہ دلچسپی سے متعلق امور
زیر غور آئے۔
وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا سی پیک سے پاک چین دوستی نئی بلندیوں پر پہنچ
چکی ہے،سی پیک منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے ،پاکستان میں مقیم
چینی باشندے قومی ترقی میں شریک ہیں۔ ان کو سخت سیکورٹی فراہم کرنا ہماری
قومی ذمہ داری ہے،سی پیک علاقے میں اقتصادی خوشحالی کا باعث بنے گا۔
ترجمان کے مطابق چینی سفیر یاو جنگ نے بلوچستان میں اسکولز کو شمسی توانائی فراہم کرنے کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار بھی کیا ۔