اسلام آباد،پارٹی صدارت سے نااہلی کے بعد نواز شریف پہلی بار احتساب عدالت میں پیش
انتخابی اصلاحات ایکٹ دوہزار سترہ کے فیصلے میں پارٹی صدارت سے بھی نااہلی
کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف پہلی بار احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
سابق وزیراعظم اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ لاہور سے اسلام آباد پہنچے
جہاں موجود پارٹی رہنماؤں نے ان کا شاندار استقبال کیا, ان کی گاڑی پر
پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں,کارکنوں نے اپنے قائد کے حق میں نعرے بھی
لگائے۔
نواز شریف کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت
انتظامات کئے گئے, غیرمتعلقہ افراد کا احتساب عدالت میں داخلہ ممنوع رکھا
گیا جبکہ نیب کورٹ کے اطراف میں تمام سڑکیں عام ٹریفک کیلئے بند
رہیں۔