Feb 22, 2018 03:16 pm
views : 566
Location : CM Secretariat
Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah chairs meeting regarding Budget Preparations 2018-19
کراچی ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت آئندہ مالی سال 19۔2018 کی بجٹ کی تیاری سے معلق اجلاس
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت آئندہ مالی سال 19۔2018 کی بجٹ کی تیاری سے معلق اجلاس ہوا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤ س کے مطابق اجلاس میں چیئرمین منصوبابندی و ترقی
محمد وسیم، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت ، محکمہ خزانہ و
پی اینڈ ڈی کی سینئر حکام و ماہرین نے شرکت کی ۔
اجلاس میں نئی مالی سال کی بجٹ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔غیر ترقیاتی
اخراجات پر کنٹرول، ترقیاتی کام پر توجہ، تھرو فارورڈ کام کرنا اور سماجی
شعبے کی بجٹ میں بہتری لانا نئی حکمت کا حصہ ہونگے۔
وز یر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا چاہتا ہوں نئی بجٹ حکمت عملی میں
خواتین، نوجوانوں اور کھیل پر بھی توجہ ہو،سال 18۔2017 کی وفاقی وصولیاں
627.307 بلین روپے متوقع ہیں۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ جب کہ 7 ماہ
میں 363.555 ملین روپے ہیں اور کام ہوجانے کا اندازہ ہے، صوبائی ٹیکس
وصولیاں 185.621 بلین روپے متوقع ہیں جب کہ 7 ماہ میں 90.550 بلین روپے کی
رکوری ہوئی ہے،رواں سال سندھ حکومت کے پی ایس ڈی پی نے 244 بلین روپے مختص
کیے ہیں جس میں 204.114 بلین روپے کیپٹل اور 39.884 بلین روینیو کے لیے ہیں
جب کہ 146.388 بلین روپے جاری ہوئے ہیں،اخراجات 72.5 بلین روپے ہیں جو
جاری رقم کا نصف حصہ ہے، 244 بلین روپے میں 151.837 بلین جاری ترقیاتی
منصوبوں کیلیے اور 92.163 بلین 816 نئے منصوبوں کے لیے ہیں۔