لاہور، نابینا افراد کا مال روڈ کلب چوک پر دھرنا چوتھے روز بھی جاری
نابینا افراد کا مال روڈ کلب چوک پر دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے، مظاہرین
کا کہنا ہے کہ مطالبات نہ مانے جانے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
سرکاری نوکریوں اور ڈیلی ویجز پر بھرتی ملازمین کو مستقل کرنے کا مطالبہ
لیے نابینا افراد پھر سڑکوں پر آئے ہوئے ہیں ،مظاہرین اپنے حق کے لیے گزشتہ
تین روز سے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی ان سے
مذاکرات کرنے نہیں آیا،دھرنے کے باعث مال روڈ پر ٹریفک متاثر ہو رہی
ہے،کینال روڈ سے مال روڈ کی جانب جانے والی ٹریفک کو بیرئیر لگا کر بند کر
دیا گیا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی وعدے صرف وعدے ہی ہیں، اسی لیے بار بار
احتجاج کرنا پڑتا ہے،نابینا افراد نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ از خود
نوٹس لے کر انہیں ان کا حق دلوایا جائے۔