ترکمانستان ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی دو روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی دو روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے، جہاں وہ تاپی گیس پائپ لائن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
ترجمان وزیر اعظم ہا ؤس کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ترکمانستان
پہنچے، ایئرپورٹ پر ترکمانستان کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین نے وزیراعظم کا گرم
جوشی سے استقبال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر توانائی جام کمال خان بھی وزیراعظم کے
ہمراہ ہیں، اپنے دو روزہ دورے میں وزیراعظم ترکمانستان کی اہم شخصیات سے
ملاقات کریں گےاور تاپی گیس پائپ لائن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں
گے۔یاد رہے کہ ترکمانستان، افغانستان ، پاکستان اور بھارت تاپی گیس پائپ
لائن میں حصہ دار ہیں۔
واضح رہے کہ دسمبر دوہزار پندرہ میں پاکستان، افغانستان، بھارت اور
ترکمانستان کے سربراہان نے دس ارب ڈالر لاگت کے توانائی کے منصوبے تاپی گیس
پائپ لائن کا سنگ بنیاد رکھا تھا، منصوبے کی مجموعی لاگت کا 85فیصد تر
کمانستان ادا کرے گا جبکہ باقی تینوں ممالک پانچ، پانچ فیصد حصہ ڈالیں
گے۔منصوبے سے مجموعی طور پر 3ارب20کروڑ مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل ہو گی۔