کراچی ، پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے گڈاپ ٹاؤن کے علاقے ذکریہ گوٹھہ میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام
کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے گڈاپ ٹاؤن کے علاقے ذکریہ گوٹھہ میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔
ترجمان سندھ رینجر ز کے مطابق فری میڈیکل کیمپ کا بنیاد ی مقصد ان پسماند ہ
علاقوں میں صحت کی سہولیا ت مہیا کرنا ہے جہاں یہ سہولیات میسر نہیں ۔
اس موقع پر رینجرز ، سول ماہر ڈاکٹر ز اور پیر ا میڈیکل اسٹاف نے 500سے
زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور مفت ادویا ت فراہم کیں جن میں
خواتین اور بچے شامل تھے ۔
ترجمان کے مطابق میڈیکل کیمپ میں مفت لیبارٹر یز ٹیسٹ کا بھی انتظام کیا
گیا تھا۔اہل علاقہ کی جا ب سے پا کستان رینجرز (سندھ)کی اس کاوش کو بے حد
سراہا گیا ۔