اسلام آباد، نوازشریف پہلے خود دستخط کرتےتھے، اب کسی کی ڈیوٹی لگادیں گے،طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ نوازشریف پہلے خود دستخط کرتےتھے، اب کسی کی ڈیوٹی لگادیں گے۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیاسے بات کرتےہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ کسی سے
کیا گلہ کرنا،پارلیمنٹ کوخودسوچناچاہئےکہ پارلیمنٹ کےاختیارات خود استعمال
کرنا ہیں یا میونسپل کارپوریشن بننا ہے ،تمام نگاہیں پارلیمنٹ کی طرف ہیں،
نوازشریف پہلے خود دستخط کرتے تھے اب کیس کی ڈیوٹی لگا دیں گے، دو ہزار
اٹھا رہ میں تمام ایسی شقیں اور تمام ایسے فیصلے عوام کے مینڈیٹ سے ریورس
کر دیں گے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ایک یہ فیصلہ ہے ایک عوام کا فیصلہ
ہے، نوازشریف عوام کے دلوں میں رہیں گے انہیں عوام کے دلوں سے کوئی نہیں
نکال سکتا۔
وزیر مملکت کا مزید کہناتھاکہ صدارت اوروزارت نوازشریف کےساتھ مسئلہ نہیں
ہے، ان کامسئلہ عام آدمی کےلیے انصاف اور پاکستان میں چلنےوالے 70 سالہ
فرسودہ نظام کا خاتمہ کرنا ہے۔