Feb 22, 2018 07:49 pm
views : 563
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 608 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 608پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات (22جنوری
2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
608 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43528 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا
آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 346 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 208 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،123 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 15 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔