لاہور،ہائیکورٹ میں شاد مان چوک کو بھگت سنگھ کے نام سے منسوب کرنے کیلئے درخواست دائر
لاہور کے شادمان چوک کو بھگت سنگھ کے نام سے منسوب کرنے کے لیے لاہور
ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے،بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن کے چیئرمین
محمد امتیاز نے درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ بھگت سنگھ ایک فریڈم
فائٹر تھا ،جسے کیمپ جیل شاد مان چوک میں پھانسی دی گئی،درخواستگزار نے
استدعا کی کہ حکومت کو شاد مان چوک کو بھگت سنگھ کے نام سے منسوب کرنے اور
وہاں مجسمہ تعمیر کرنے کا حکم دیا جائے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے درخواست گزار
کے وکیل ایڈووکیٹ عبدالرشید قریشی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو آپس میں
امن اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے جبکہ شادمان چوک کا نام بھگت سنگھ
کے نام سے منسوب ہونے کے بعد یہ جگہ غیر ملکیوں کو بھی متوجہ کرے گی۔