Feb 23, 2018 01:19 pm
views : 488
Location : Wild Life Office
Karachi- Wild Life Recover 154 Turtles
کراچی،محکمہ وائلڈ لائف کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ،154 کچھوے بر آمد
محکمہ وائلڈ لائف نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 154 کچھوے بر آمد کر
لئے ہیں،کچھوے لیاقت آباد کی ایک دکان سے بر آمد کئے گئے جبکہ محکمہ وائلڈ
لائف نے ایک شخص کو گرفتار کرکے پچیس ہزار روپر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے وائلڈ لائف کے افسر عدنان
کا کہنا تھا کہ ریڈ پارٹی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لیاقت آباد
کی ایک مارکیٹ سے کچھوے بر آمد کئے۔
وائلڈ لائف کے افسر کا کہنا تھا کہ کہ پکڑے گئے کچھوے پانی کو صاف کرنے کا
کام سر انجام دیتے ہیں یہ قدرتی خاکروب ہیں شہریوں سے اپیل کرتے ہیں ان
جانوروں کو گھروں میں نہ پالیں۔