ترکمانستان ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ترکمانستان کے شہر میری میں ترکمان صدر قربان محمدوف سے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعظم ہا ؤس کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ
تعاون، توانائی، تجارت اور اقتصادی راہداری کے حوالے سے تاپی گیس پائپ
لائن منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور علاقائی سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی
کے امور پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ کرے گا۔
10 ارب ڈالر مالیت کے اس منصوبے کے تحت 1800 کلومیٹر طویل پائپ لائن کے
ذریعے ترکمانستان سے قدرتی گیس افغانستان، پاکستان اور بھارت کو فراہم کی
جائے گی۔
توقع ہے کہ یہ منصوبہ 2019 میں مکمل ہوگا جس سے پاکستان کو یومیہ 1325 ملین مکعب فٹ قدرتی گیس حاصل ہوگی۔