پشاور ، دیر کالونی میں پی ڈی ایم اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی گاڑی کے قریب دھماکا،3 افراد زخمی
دیر کالونی میں پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈپٹی
ڈائریکٹر کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق رنگ روڈ کے قریب ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے محمد شکیل کی
گاڑی کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں محمد شکیل، ان
کا ڈرائیور اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔
دھماکے کے فوری بعد پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار
اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل
کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیااور شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے۔
ایس ایس پی سٹی شہزادہ کوکب نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائند ؤں سے گفتگو
کرتے ہو ئے کہا کہ دھماکے میں ڈپٹی ڈائریکٹر پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ
اتھارٹی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم محمد شکیل اور ان کا ڈرائیور
معمولی زخمی ہیں جب کہ دھماکے سے ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا۔ دیر کالونی میں
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی گاڑی
کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔