Feb 23, 2018 04:36 pm
views : 593
Location : Sindh Assembly
Karachi- Information Minister Sindh Nasir Hussain Shah Media Talk
کراچی، نواز شریف بتا دینا چاہیے کہ انہیں کیو ں نکالا،ناصر حسین شاہ
وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے نواز شریف بتا دینا چاہیے کہ انہیں کیو ں نکالا۔
سندھ اسمبلی کے احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی سے استعفیٰ دینے کے شروع سے ہی خلاف
ہیں جبکہ اسملی میں آنے والے پی ایس پی رہنماؤں کو خوش آمدید کہتے
ہیں،منتشر قومی موومنٹ آج اسمبلی میں بھی منتشر ہی نظر آئے گی،اور ا ن میں
ایک وہ دھڑا بھی سامنے آرہا ہے جو اس تنازعے کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔
صوبائی وزیرع کا کہنا تھا کہ میاں ساحب کو عدالت کے فیصل کے کو تسلیم کرنا
چاہیے،فیصلوں پر تنقید کرنا کسی سورت مناسب نہ ہوگا،حقیقت یہ ہے کہ یہ پہلے
نا اہل ہو چکے تھے لیکن انہیں اسمبلی میں لے جا کر اہل قرار دیا گیا جس کی
اراکین اسمبلی نے مخالفت کی،آئین سے متسادم ہونے کی کوشش کی گئی نواز شریف
عدلیہ کا فیصلہ تسلیم کریں ٹکراؤ کی جانب نہ جائیں ،میاں صاحب نے اداروں
کو استعمال کیا بے نظیر کے خلاف فیصلوں کو یہ درست قرار دیتے تھے اب جب
انکے خالف فیصلہ آیا ہے تو انہیں اسے تسلیم کرنا ہوگا۔
وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ یوسف رضاگیلانی کے فیصلے کو قبول کیا اس
وقت کے میاں صاحب کے بیانات اور مریم آپا کے ٹویٹس اٹھا کے دیکھ لیں کہ
انہوں نے کیا کہا تھا،یہ انکا دہرا معیار ہے،ذوالفقار علی بھٹو کے فیصلے کے
حوا؛لے سے سب نے مانا کہ کیا ہوا تھا،موجودہ چیف جسٹس بہت اچھا کام کر رہے
ہیں ۔
ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کیاں صاحب کہتے ہیں کہ میں نے پچاس ارب
روپے کی بھی کرپشن نہیں کی واقعی انہوں نے پچاس روپے کی کرپشم نہیں کی بلکہ
کھربوں روپے کی کرپشن ہے اب انکا ورژن مجھے کیوں نکالا نہوں ہونا چاہیے
بلکہ اب انہیں بتانا چاہیے کہ انہیں کیوں نکالا،شرجیل میمن کا پہلے بھی
علاج چل رہا تھایہ تاثر بالکل غلط ہے کہ جو جیل جا تا ہے اسکی طبیعت خراب
ہو جا تی ہے۔