لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق محمد شہبازشریف نے کہا پاکستان مسلم
لیگ(ن) کی حکومت نے خدمت کی سیاست کی ہے۔ایک جماعت نے دھرنے ،لاک ڈاؤن
اوراحتجاج کرکے ترقی کا سفر روکنے کی کوشش کی۔اس جماعت نے اپنے صوبے میں
عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کچھ نہیں کیا۔آج یہ لیڈر اپنے صوبے میں عوام کو
منہ نہیں دکھاسکتے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا عوام احتجاج و انتشار کی سیاست اور
ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے بیزارہوچکے ہیں۔خدمت، دیانت اور شفافیت
کے سامنے الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست اپنی موت آپ مرچکی ہے۔دیانت اور
شفافیت کی سیاست کے باعث آج بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام میں مقبول
ہے۔ملکی ترقی کیلئے ہماری شبانہ روز محنت رنگ لائی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا آئندہ الیکشن میں بھی عوام بہتان تراشیاں کرنے والوں کو مسترد کردیں گے۔
ملاقات کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی ندیم عباس ربیرہ،رکن قومی اسمبلی
راجہ محمد جاوید اخلاص اوررکن صوبائی اسمبلی سردار محمد جمال لغاری شامل
تھے۔