Feb 23, 2018 06:02 pm
views : 492
Location : Punjab Assembly
Lahore- Law Minister Punjab Rana Sanaullah Media Talk
لاہور،آئین پارلیمنٹ سے سپریم نہیں ہو سکتا،رانا ثنا اللہ
وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے قوم کو
کس سمت لے کر جائیں گے؟ ملک کو ایٹمی طاقت بنانا کیا نواز شریف کا جرم تھا
،، کیا نواز شریف کا جرم ہے کہ وہ مقبول لیڈر ہیں، ہم نے تمام تر تحفظات کے
باوجود اٹھائیس جولائی کا فیصلہ تسلیم کیا عدالتوں اور عدالتی فیصلوں کا
احترام کرتے ہیں سپریم کورٹ کے فیصلے پر اب بھی عمل کریں گے، آئین پارلیمنٹ
سے سپریم ہے اس بات سے اختلاف کرتے ہیں،آئین پالرلیمنٹ سے سپریم نہیں
ہوسکتا جبکہ سپریم کورٹ آئین سے سپریم نہیں ہو سکتی ، کوئی تخلیق خالق سے
بڑی نہیں ہوسکتی، لیکن پارلیمنٹ بھی کسی شہری کے بنیادی حقوق نہیں چھین
سکتی۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء
اللہ کا کہنا تھا کہ آئین شکنوں کوپی سی اوججزکےفیصلوں سےتحفظ ملا، اور ہم
سے آرٹیکل سترہ کےتحت سیاسی جماعت بنانےکاحق چھین لیاگیا، ن لیگ کےسینیٹ
امیدواراب آزادہوگئےہیں، آٹھ دس امیدوار اگر آزاد امیدوار کی حیثیت سے لڑیں
گے تو الیکشن کی کیا حیثیت ہو گی۔
انہوں نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری پر بھی تشویش کا اظہار
کرتے ہوئے کہا کہ احد چیمہ کو جس طرح گرفتار کیا گیا وہ قابل مذمت ہے ،،
انکوائری کے بعد ثبوت سامنے آنے پررپورٹ تیارہوتی ہے، ریفرنس دائر کیے جانے
کے بعد گرفتاری کی جاتی ہے، احد چیمہ کو پیش نہ ہونے پرگرفتارکرلیاگیا،
پنجاب کےتمام افسروں نے کہا ہےایسے حالات میں کام نہیں کیاجاسکتا، انتظامی
مشینری مفلوج ہو گئی تو افسوسناک صورتحال ہوگی۔