Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 23, 2018 06:34 pm views : 486

Location : Press Club

Karachi- Journalist views about Nawaz Sharif Disqualification
  • Urdu

کراچی:نواز شریف کی دوسری بار نااہلی کے حوالے سے مقامی صحافیوں کی رائے

سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو وزیر اعظم کی حیثیت سے نااہل قراردینے کے بعد پارٹی صدارت سے بھی نا اہل قرار دینے پر کراچی کے مقامی صحافیوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہا ر کیا ۔
اس حوالے سے ایک مقامی صحافی نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ عدالت کا فیصلہ اٹل ہو تا ہے جس کے فیصلے کا احترام کرنا چاہئے لیکن نا اہل وزیر اعظم عدالتی فیصلے کا احترام کرنے کے بجائے گزشتہ کئی ماہ سے عدالتی فیصلوں کے خلاف بیان بازیاں کر کے توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں جس کی وجہ سے ہم یہ کہیں گے کہ عدالت کا فیصلہ درست ہے۔
صحافی نے کہا کہ نواز شریف کو پہلے ہی وزیر اعظم کی حیثیت سے نا اہل قرار دیا جا چکا تھا تو وہ خود ہی پارٹی صدارت کی کوشش نہیں کرتے جس کا انہیں پتا تھا آخر کا انہیں ڈبل نااہلیت کا ٹھپہ لگوانا پڑا۔
ایک اور مقامی صحافی اقبال سواتی نے کہا کہ عدالت نے بہت اچھا فیصلہ دیا ہے، جسے پورا ملک سراہے گا، ایسے فیصلے سیاست دان اور عوام کیلئے سبق ہیں اسلئے میں یہ کہوں گا کسی بھی پارٹی کارکن ،سربراہ یا عام آدمی کو عدالتوں کے فیصلوں پر تنقید نہیں کر نی چاہئے جس سے کسی کی دل آزاری ہو اور اداروں میں تصادم پیدا ہو۔
اس موقع پر ایک اور مقامی صحافی نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پر ابھی کئی کیس چل رہے ہیں جو کہ مکمل نہیں ہوئے اور انکے فیصلے بھی نہیں آئے اس لئے انہیں فی الحال پارٹی صدارت سے نااہل قرار نہیں دینا چاہئے تھا کیونکہ ماضی میں بھی کسی کے خلاف ایسے فیصلے نہیں کئے گئے ۔
صحافی نے مزید کہا کہ ایسے فیصلے کرنا عدالت کا کام نہیں ہے یہ آئندہ الیکشن میں عوام خود ہی کر دیتی کون نا اہل ہے اور کون اہل۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved