Feb 23, 2018 06:30 pm
views : 488
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 261 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 261 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روز جمعے (23فروری 2018)
کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 261
پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43267 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغاز
مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 355 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 103 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،227 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 25 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔