Feb 23, 2018 08:44 pm
views : 479
Location : Sindh Assembly
Karachi- MQM Pakistan Khawaja Izhar ul Hassan Media Talk
کراچی،پارٹی اختلافات ختم نہ ہوئے تو اسمبلی نہ آنے کے آپشن پر غور کر رہا ہوں،خواجہ اظہار الحسن
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ
اظہارلحسن کا کہنا ایم کیو ایم کی تقسیم کو سندھ اسمبلی تک نہیں لا سکتا
اگر یہی صورتحال رہی تو ہو سکتا ہے کہ اسمبلی نہ آؤں۔
سندھ اسمبلی میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ
اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ پاکستان میںیہ رواج ہے کہ پارٹی کا سربراہ سب
سے بڑی پوسٹ کا حقدار ہوتا ہے تاہم میرے نزدیک اس سے سیاست پر کوئی اثر
نہیں پڑے گا،پی ایس پی کے رکن صوبائی اسمبلی ووٹ دینے کے لئے استعمال ہونے
آئے ہیں۔
خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں دونوں طرف کے کافی اراکین
گھروں میں بیٹھ گئے ہیں ،مجھے نہیں لگتا ایم کیو ایم کے ایم پی اے اسمبلی
آئیں گے یا نہیں میں بھی آج دعا کے لئے آیا ہوں اگر تقسیم رہی تو میں بھی
ہو سکتا ہے کہ اسمبلی نہ آؤں میں اس تقسیم کو اس اسمبلی تک نہیں لاؤں گا۔
ایم کیو ایم رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اراکین کا اسطرح نہ آنا پارٹی کے
لئے نقصان دہ ہے جبکہ دونوں گروپوں کو یہ واضح پیغام جاتا ہے کہ ایم کیو
ایم کے رکن تقسیم سے دلبرداشہ ہو کر اسمبلی نہیں آرہے یہ ایک غیر اعلانیہ
احتجاج ہے جو پارٹی کو متحد کرنے کے لئے کی جا رہا ہے،اگر یہی صورتحال رہی
توسینیٹ انتخابات کے لئے ووٹ کاسٹ کرنا مشکل ہوجائیگا۔