Feb 23, 2018 09:49 pm
views : 470
Location : National Press Club
Islamabad- Ayesha Gulalai Press Conference
اسلام آباد،عائشہ گلالئی نے اپنی جماعت بنانے کا اعلان کردیا
پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے پاکستان
تحریک انصاف گلالئی کے نام سے باضابطہ نئی جماعت بنالی ہے، عدلیہ کا
احترام،ملک میں امیر اور غریب کیلئے یکساں جائیداد اورملکیت کا حق، صدارتی
نظام اور نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم کرانا،جنوبی پنجاب اور ہزارہ
صوبے کا قیام، لڑکیوں کو شادی کے موقع پر گھر دینا،کسانوں اور مزدوروں کا
مالکانہ حقوق دلانا،بارہویں جماعت تک طلباو طالبات کو مفت اورمعیاری تعلیم
کی فراہمی،قومی دولت کی ملک میں واپسی،اعلیٰ تعلیم کیلئے قرضہ جات کی
فراہمی،اقلیتوں کی حقوق کا تحفظ پارٹی کے بنیادی منشور میں شامل ہوں گے۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ
گلالئی نے کہا کہ ایک شخص کو سپریم کورٹ نے نا اہل کیا تو پارلیمنٹ کیسے اس
کو پارٹی سربراہی کیلئے اہل قرار دے سکتی ہے،آپ کے نام کے ساتھ بننے والی
پارٹی آپ کے ساتھ ہی ختم ہو رہی ہے،میں عدلیہ اور کالے کوٹ کے ساتھ کھڑی
ہوں۔
عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تینوں سیاسی پارٹیوں کے سربراہوں
کی ڈیٹ ایکسپائر ہوچکی ہے،تینوں حکومتوں کے منشور اور کارکردگی عوام کے
سامنے ہیں،تینوں پارٹیوں میں سیاست نہیں بزنس چل رہا ہے،ملک میں عام آدمی
کیلئے کچھ نہیں، پوری دنیا میں آب وہوا پر بات ہو رہی ہے،چائلڈلیبر اور بے
روزگاری عام ہے، نوجوان سوشل میڈیا پر گالیاں دے رہے ہیں،سیاسی جماعتیں اور
حکمران ان مسائل کا ادارک کرنے کے بجائے جلسوں میں ایک دوسرے کو گالیاں دے
رہے ہیں۔
عائشہ گلالئی کا مزید کہنا تھا نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ
چورکہتا پہلے حرام کا پیسہ کماؤ اورپھر جلسے جلوس کے ذریعے عدلیہ کی تضحیک
کرو،نواز شریف پنجاب کے عوام اور فوج کو لڑانے کی سازش کررہے ہیں، نواز
شریف پنجابی نہیں کشمیری ہیں جنہوں نے کشمیر کیلئے کچھ نہیں کیا، ایم این
ایز اور ایم پی ایز کو خریدنے کی سیاست کا آغاز نواز شریف نے کیا۔