پشاور،کے پی کے اسمبلی کا اجلاس حسب روایت ہنگامہ آرائی کی نذر
خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر مہر تاج روخانی کی زیر صدارت
ہواجو حسب روایت ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا،عوامی نمائندوں نے خیبر
پختونخوا اسمبلی میں خوب ہنگامہ آرائی کی۔
خیبر پختونخوا پرارکیورمینٹ ریگولیٹری اتھاربل پر اپوزیشن نے اعتراض کیا
اور ووٹنگ کا مطالبہ کردیا جبکہ حکومتی ارکان کی تعداد کم ہونے پرڈپٹی ا
سپیکر نے اعتراض سلیکٹ کمیٹی کے حوالے کر دیا۔
بل سلیکٹ کمیٹی کے ہوالے کرنے پر اپوزیشن کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی
اوراپوزیشن نے ایوان سے واک آوٹ کیا،ایوان میں شیم شیم کے نعرے لگائے گئے
جبکہ کورم کی نشاندہی کرنے پر اجلاس ملتوی کردیا گیا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے
رہنما مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اراکین صرف پوائنٹ اسکورنگ کے لئے
اسمبلی میں آتے ہیں،انہیں عوام کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔