کراچی،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی میٹنگ آن کامرس اینڈ ٹیکسٹائل کی ملاقات
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی میٹنگ
آن کامرس اینڈ ٹیکسٹائل کی ملاقات کی،وفد کی سربراہی سراج محمد خاننے کی جب
کہ وفد میں شازیہ مری اور دیگر 6 ارکان شامل ہیں
ملاقات میں پاکستان ٹیکسٹائل سٹی کے منصوبے پر بات چیت کی گئی ۔
اس قع پر وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اس منصوبے میں وفاقی حکومت اور
سندھ حکومت کے شیئرز تھے، سندھ حکومت کے اس میں 16 فیصد شیئر ہیں،وفاقی
حکومت اس پروجیکٹ کو بند کرنا چاہتی ہے، ایک سازش کے تحت اس پروجیکٹ کو فیل
کیا گیا تاکہ انڈسٹری کسی اور شہر مین شفٹ ہوجائے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق نے توآسان فیصلہ کردیا کہ کمپنی بند
کردو، کمپنی کی زمین بیچ کرکے بینک کے قرض واپس کریں،یہ زمین ہماری ہے، ہم
اس کو چلانا چاہتے ہیں،کمپنی نے نیشنل بینک آف پاکستان سے 1 بلین روپے قرضہ
لیا ہے،ہم لائبلٹی مین شیئر کریں گے لیکن وفاقی حکومت کو بھی پیسے دینے
ہونگے،ہم نے پروجیکٹ کے لیے 1200 ایکڑ زمین دی تھی۔