ہارون آباد،وائٹل گروپ کے زیر اہتمام آل پنجاب دیسی کشتیوں (دنگل)کے مقابلے
جناح سٹیدیم ہارون آباد میں وائٹل گروپ کے زیر اہتمام آل پنجاب دیسی کشتیوں
(دنگل)کے مقابلے ،شائقین کی کثیر تعداد لطف اندوزہوئی ،دنگل کے مہمان
خصوصی چیئرمین مسلم لیگ ضیا حاجی محمد یاسین تھے ۔
دنگل میں پنجاب بھر کے نامور پہلوانوں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے ہوئے
،عوام کی کثیر تعدا نے میچ دیکھے چئیرمین مسلم لیگ ضیا حاجی محمد یاسین
دنگل کے مہمان خصوصی تھےمہمان خصوصی نے جیتنے والے پہلوانوں میں انعامات
تقسیم کئے دنگل میں شرکت کرنے والے شائقین کو بذریقہ قرعہ اندازی موٹر
سائیکل انعام دیا گیا ۔
مہمان خصوصی چیئرمین مسلم لیگ ضیا حاجی محمد یاسین نے کہا کہ دیسی کشتی
ہمارا روایتی اور ثقافتی ورثہ ہے زندہ قومیں اپنے ورثہ کوقائم رکھنے کے لئے
ہر ممکن کاوشیں کرتی ہیں اپنی ثقافت اور روایات سے والہانہ لگاو رکھتے ہیں
ثقافتی ورثہ پہچان اور شان ہوا کرتا ہے۔