Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 24, 2018 01:51 pm views : 510

Location : National Press Club

Islamabad- APHC Protest Against India
  • Urdu

اسلام آباد،آل پارٹیز حریت کانفرنس کابھارت کے خلاف احتجاج

اسلام آباد میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم اورکشمیری خواتین سے جنسی زیادتی کے خلاف آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرے میں سول سوسائٹی اور اے پی ایچ سی کے اراکین نے شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر ز پکڑے ہوئے تھے جن پر ہمیں انصاف چاہئے اور بھارت مخالف نعرے درج تھے۔
مظاہرے کے شرکا کا مطالبہ تھا کہ فروری 1991 میں بھارتی فوج نے 53 کشمیر ی خواتین کوجنسی تشدد کا نشانہ بنایا ان بھارتی فوجیوں کو آج تک سزا نہیں ہوئی، اقوام متحدہ اس گھناؤنے عمل میں شریک تمام بھارتی فوجیوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے ۔
اس موقع پر ایک مظاہرین الطاف حسین وانی نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ چاربھارتی راجپوتانہ یونٹ نے دو کشمیری گاؤں سے مرد اور خواتین کو گرفتار کیا اور ان میں سے خواتین اور مرد کو علیحدہ کر کے خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جن میں کم سن بچیاں اور بزرگ خواتین بھی شامل تھیں ، بھارتی فوجیوں کا جرم دنیا میں ثابت ہوجانے کے باوجود آج تک بھارتی حکومت نے ان فوجیوں کو سزا نہیں دی ۔
ایک اور مظاہرین میر طاہر مسرور نے کہا کہ آج کے احتجاج کا مقصد اٹھائیس سال پہلے 23 فروری کو کشمیر کے گاؤ ں کوش پورہ میں بھارتی فوجیوں نے کشمیری خواتین کے ساتھ زیادتی کی اور آج تک بھارتی حکومت نے ان فوجیوں کو سزا نہیں دی ۔
مظاہرین نے کہا کہ ہم دنیا کو باور کرنا چاہتے ہیں کہ بھارت ایسے فعل کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے جو ایک بہت بڑا گھناؤنا جرم ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری اس طرف توجہ دے اور مجروں کو کڑی سے کڑی سزا دے، اگر عالمی برادری نے ایسا نہ کیا تو یہ جرائم ہوتے رہیں گے ۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved