لاہور ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ماڈل ٹاؤن آمد
لاہور میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ماڈل ٹاؤن میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز
شریف کی رہائشگاہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف سے
ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، سیاسی صورتحال او رپارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔
اس موقع پر وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ملک کسی بھی صورت محاذ
آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔سب نے ملکر ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے
لئے کام کرنا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہاآگے بڑھنے کے لئے آئین کی بالادستی اور قانون کی
حکمرانی کو یقینی بنانا ہوگا۔عوام کی ترقی وخوشحالی کے مشن کومزید آگے
بڑھائیں گے۔