ڈیرہ اسما عیل خان،محکمہ خوراک کی کارروائی،چائینیز سالٹ نذر آتش
سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے چائنا نمک پر پابندی عائد کرنے کے بعد
ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈسٹر کٹ فوڈ کنٹرولر کی ہدایت پر بازاروں میں کئی
دوکان پر چھاپے مار کر چائنا نمک برآمد کر کے نظر آتش کر دیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ کی ہدایت پر
محکمہ فوڈ ڈیرہ اسما عیل خان کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نذیر الرحمن وزیر کی
قیادت میں محکمہ فوڈ کی اے ایف سی ہیڈکوارٹر چوہدری خلیق الرحمن اور فوڈ
انسپکٹر جنید خان گنڈہ پور پر مشتمل دو ٹیموں نے سرکلر روڈ اڈوں اور
بازاروں میں چائینہ سالٹ نمک کیخلاف بھرپور کاروائی کی،محکمہ فوڈ نے ہزاروں
روپے مالیت کا چائینیزسالٹ قبضے میں لیکر تلف کر دیا ہے ۔
اس موقع پر ڈی ایف سی محکمہ فوڈ نذیر الرحمن وزیر نے ذرائع ابلاغ عامہ کے
نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق چائینہ
سالٹ کا استعمال غیر قانونی ہے یہ مضر صحت ہے، اگر چائینہ سالٹ کے استعمال
کے حوالے سے کسی تعلیمی ادارے یونیورسٹی پکوان سنٹرز وغیرہ سے شکایت ملی تو
سخت کاروائی عمل میں لائینگے اور اگر کسی کے علم میں چائینہ سالٹ کے
استعمال کے حوالے سے کوئی بات آئے تو ہمیں بتائے ہم ان کے خلاف سخت ایکشن
لین گے۔