Feb 24, 2018 03:01 pm
views : 509
Location : Different Areas
Karachi- Sindh Rangers Targeted Action, Wepaons Recovered
کراچی ، پاکستان رینجرز (سندھ) کی مختلف علاقوں میں کارروائی ، اسلحہ برآمد
کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر گارڈن ،
سرجانی اور بلدیہ ٹاؤن کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم
(لندن) کی جانب سے واٹر ٹینگ اور خالی پلاٹ میں موجود کچرا کنڈ ی میں
چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحے میں 3عد د رائفل ، ایک عد
د 8ایم ایم رائفل ، 2عد د 7ایم ایم رائفل ، ایک عد د ایس ایم جی ، ایک عد د
12بور پستول اور 379عدد مختلف اقسام کے راؤنڈز شامل ہیں ۔
ترجمان کے مطابق یہ اسلحہ ایم کیو ایم (لندن) کے شر پسند عناصر نے شہر میں
دہشت گردی اور بدامنی کے لئے استعمال کرنا تھا ۔عوام سے اپیل ہے کہ دہشت گر
د ی کی روک تھام کے لئے ایسے شر پسند عناصر کو ناکام بنانے میں رینجرز کا
ساتھ دیں اور ان عناصر کے بارے میں فوری اطلاع رینجرز کو دیں ۔