Feb 24, 2018 04:22 pm
views : 548
Location : Different Areas
Islamabad- Spring Season arrived, Preparations
اسلام آباد،دنیاکے دوسرے خوبصورت ترین دارالحکومت میں موسم بہار کی آمد
موسم بہار کی آمد آمد ہے اور خزاں رسیدہ رختوں نے خشک اور بوسیدہ اور پتوں
کا پیرہن اتار کرسبزہ اوڑھنا شروع کردیا ہے،خزاں کی رتوں کے جھڑنے والے پتے
پت جھڑ کے موسم کو الوداع کہہ رہے ہیں جبکہ اسلام آباد کی پر سکون سڑکوں
کے اطراف میں قائم درختوں پر اگنے والے ننھے پتے موسم بہار کو خوش آمدید
کہتے نظر آرہے۔
موسم بہار کی آمد کے پیش نظر نرسری مالکان نے بھی نرسریوں کو خوبصورت
پھولوں سے سجانا شروع کردیا ہے جبکہ نرسری میں کام کرنے والے ملازمین
پھولوں کی سجاوٹ اور افزائش میں مصروف ہیں،کوئی پودوں کو پانی دے رہا ہے تو
کوئی روایتی طریقوں سے پودے اگانے میں مصروف دکھائی سے رہا ہے نرسری میں
لگے پھولوں کو دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ زمین پرجیسے پھولوں نے بسیرا کر لیا
ہو۔
دنیا کےدوسرے خوبصورت ترین دارالحکومت اسلام آباد کے باسی بھی موسم بہار کی
تیاریوں میں مگن ہیں،شہر کی نرسریوں میں رش بڑھ گیا ہے اور شہریوں کی بڑی
تعداد یہاں سے پھول اور پودے خریدتی دکھائی دے رہی ہے،شہریوں کا باغبانی
میں اس طرح دلچسپی لینا اور رنگ برنگے پودوں سے لگاؤ انکے اعلیٰ ذوق کی
عکاسی کرتا ہے،جبکہ درختوں اور خوبصورت پھولوں کی موجود گی ہمارے ماحول کو
صاف رکھنے کے ساتھ شہر اور گھروں کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتی ہے۔
شہر کی نرسریوں میں عا م پودے دس روپے سے لے کر دو سو روپے تک کی قیمتوں
میں دستیا ب ہیں جبکہ ایک پودے کی تیاری میں دو مہینے تک کا وقت درکا ہوتا
ہے۔
نرسری کے باغبان محمد اکرم وڑائچ کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک پودے کے تیار ہونے میں دو مہینے لگ جاتے ہیں۔
پاکستان ائر فورس کے رٹائرڈ افسر گوہر زمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے
شہری باغبانی کے شوقین ہیں جبکہ میرے پاس خود دو لاکھ پچاس ہزار تک کے پودے
موجود ہیں۔
نرسری کے مالک طارق وسیم کا کہنا تھا کہ زیادہ تر لوگ پھولوں والے پودے خریدنی کو ترجیح دیتے ہیں۔