سکھر: پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈزیزز کا افتتاح کرینگے
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج سکھر پہنچ کر نیشنل انسٹیٹیوٹ
آف کارڈیو ویسکیولر ڈزیززسکھر کا افتتاح کرینگے ، افتتاحی تقریب میں ان کے
ہمراہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی
شاہ،صوبائی وزیر صحت سکندر مندھرو،صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ
ودیگر وزرااور پی پی پی رہنمابھی ہونگے۔
اسپتال کے افتتاح کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، سکھر
سرجیکل اسپتال کو این آئی سی وی ڈی بنانے میں سندھ حکومت کا اہم کردار ہے ۔
سکھر ڈویژن اور گرد ونواح کے عوام کو صحت کی جدید طبی سہولیات گھر کی دہلیز
پر مہیا کرنے کیلئے سندھ حکومت کا ایک اور قدم دل کے اسپتال کا افتتاح
ہونے والا ہے یہ اسپتال اندرون سندھ کی عوام کے لئے حکومت سندھ کی جانب سے
تحفہ ہے۔