Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 24, 2018 05:47 pm views : 511

Location : Pakistan Navy Dockyard

Karachi-Pakistan Navy’s Operational Exercise RIBAT-2018 commences
  • Urdu

کراچی ، پاک بحریہ کی آپریشنل مشق رباط 2018 کا آغاز

پاک بحریہ کی آپریشنل مشق رباط 2018 کراچی میں شروع ہو گئی۔ مشق کے افتتاحی سیشن میں وائس چیف آف نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل کلیم شوکت مہمان خصوصی تھے ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رباط سیریز کی مشقوں میں روایتی سے لے کر غیر روایتی تک بدلتے ہوئے کثیر الجہتی خطرات سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی جنگی حکمت عملیوں کی جانچ اور ان کا عملی مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ اس مشق میں بحیرہ عرب کے طول و عرض میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے مشترکہ آپریشنز بھی شامل ہوں گے۔
مشق کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے پاک بحریہ کی جنگی تیاری پر زور دیا اور کہا کہ مشترکہ جنگی مشقیں جدید جنگی حکمت عملی کی بنیاد ہیں جس سے مادر وطن کے دفاع کے لیے تربیت کے مواقع حاصل ہوتے ہیں۔انھوں نے حاضرین پر زور دیا کہ وہ اپنے دشمن کی عددی برتری یا بڑھتے ہوئے ذرائع سے خوف زدہ نہ ہوں اس لیے کہ اسلامی تاریخ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے جہاں چھوٹی مسلم افواج نے اپنی بہتر حکمت عملی، اللہ پر ایمان اور اپنے جائز مقصد کی بنا پر اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی ہے۔
وائس چیف آف نیول اسٹاف نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ مشق پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے جنگی اور سپورٹ ، دونوں شعبوں کے لیے پیشہ ورانہ طور پر مفید ثابت ہوگی۔
اس مشق میں فلیٹ کمانڈ کی مختلف یونٹس سمیت پاک بحریہ کی کوسٹل اور لاجسٹکس کمانڈ کے یونٹس بھی حصہ لے رہے ہیں۔ مشق کے دوران بحری اور فضائی بیڑوں کے درمیان تعاون بڑھانے اور جنگی حکمت عملیوں کو بہتر بنانے پر خصوصی زور دیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق یہ مشق 6 مارچ 2018 تک شمالی بحیرہ عرب میں جاری رہے گی اور اس کا اختتام پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے جنگی بیڑوں کی جانب سے فائر پاور کے مظاہرے پر ہوگا۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved