Feb 24, 2018 06:03 pm
views : 583
Location : Different Areas
Peshawar- Weather Turns Cold After Rain in City
پشاور،گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری،شہریوں نے گرم کپڑے دوبارہ نکال لئے
پشاور میں گزشتہ رات سے وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
بارش کی وجہ سے گرمی کی شدت ختم اور موسم خوشگوار اور سرد ہو گیا ہے جبکہ شہریوں نے بھی گرم کپڑے دوبارہ نکال لئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور کا درجہ حرارت کم سے کم دس اور زیادہ سے
زیادہ بیس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ بارش کا سلسلہ دو روز تک جاری رہیگا۔
ایک نوجوان حسن خان کا ذررائع ابلاغ عامہ کےنمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
کہنا تھا کہ کچھ دنوں سے موسم گرم ہوگیا تھا تھا تاہم بارش کے بعد موسم پھر
سے ٹھنڈا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ہم نے گرم کپڑے دوبارہ نکال لئے ہیں ۔